آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان کا دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو 2-1 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، غضنفر علی اور احمد ندیم نے گولز کئے

بدھ 19 اپریل 2017 16:46

آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان کا دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو 2-1 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، غضنفر علی اور احمد ندیم نے گولز کئے
ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو ابتدائی میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

غضنفر علی اور احمد ندیم نے گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ بدھ کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستانی جونیئر ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن وکٹوریا کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس کی جانب سے غضنفرعلی اور احمد ندیم نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 16:46:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :