آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رواں برس دورہ بنگلہ دیش کا امکان

بدھ 19 اپریل 2017 21:37

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رواں برس دورہ بنگلہ دیش کا امکان
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رواں برس دورہ بنگلہ دیش کا امکان ہے۔ یہ آسٹریلیاکا 11 برس بعد پہلا دورہ بنگلہ دیش ہو گا، آسٹریلیانے آخری بار 2006ئ میں بنگلہ دیش کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہماری کرکٹ آسٹریلیاحکام سے بات چیت جاری ہے اور معاملات حتمی ہونے کے بعد باضابطہ طور پر شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں کھیلی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 21:37:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :