ٹیم میں کئی کھلاڑی کنجوس ،ان میں سینئرز کی تعداد زیادہ ، کوہلی سب سے بڑے کنجوس،یوراج سنگھ

جمعرات 20 اپریل 2017 17:04

ٹیم میں کئی کھلاڑی کنجوس ،ان میں سینئرز کی تعداد زیادہ ، کوہلی سب سے بڑے کنجوس،یوراج سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) یوراج سنگھ نے ویرات کوہلی کی کنجوسی کا پول کھول دیا۔ایک انٹرویومیں بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ نے کہا کہ ٹیم میں کئی کھلاڑی کنجوس اور ان میں سینئرز کی تعداد زیادہ ہے، پنجابی کھانے یا گھومنے کیلیے جائیں تو کوئی ایک رقم ادا کردیتا ہے لیکن کئی کرکٹرز بحث چھیڑ دیتے ہیں کہ اس جگہ پر تم پیسے دے دینا، ادھر میں خرچ کردوں گا۔

(جاری ہے)

یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ سینئرز کے نام لینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن ایک مثال دیتا ہوں کہ ویرات کوہلی سب سے بڑے کنجوس ہیں، جب بھی کبھی باہر جائیں میں ہی بلز ادا کرتا ہوں، اشیش نہرا بھی کبھی کبھی کنجوسی پر اتر آتے ہیں، شادی کے بعد میں نے ان کو اکثر کہتے سنا کہ میری بیوی اور بچے موجود اور ان کی بھی ضروریات ہیں۔ اتنی زیادہ رقم خرچ نہیں کرسکتا۔علاوہ ازیں یوراج سنگھ نے مرلی دھرن کو خوفناک بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رنگت اور آنکھوں کے ساتھ بولنگ بھی ڈرادیتی تھی، انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو میں نے شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 17:04:42