سپورٹس ڈیسکآسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

جمعرات 20 اپریل 2017 17:08

سپورٹس ڈیسکآسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، کرکٹ آسٹریلیا نے موسس ہنریکس کو عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈزکامب، جارج بیلی اور کیمرون وائٹ پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ آل رائونڈر جیمز فوکنر کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ جیمز پیٹنسن اور جان ہیسٹنگز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق سٹیو سمتھ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، ایرن فنچ، جان ہیسٹنگز، جوش ہیزل ووڈ، تراوس ہیڈ، موسس ہنریکس، کرس لینن، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنز، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی، آسٹریلوی ٹیم گروپ اے میں انگلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اپنی مہم کا آغاز 2 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 17:08:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :