چیمپئنزٹرافی کے دوران مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونگے

جمعرات 20 اپریل 2017 17:10

چیمپئنزٹرافی کے دوران مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونگے
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے سری لنکن بنیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے سب سے کامیاب بولر کو انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران اعزاز سے نوازا جائے گا، سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ سابق اسپنر کیلیے ہال آف فیم میں شمولیت ملک کیلیے بڑے فخر کی بات ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کامیابیوں کے انبار لگاتے ہوئے خود کو اس اعزاز کا مستحق ثابت کیا۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 17:10:23