ْسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن (کل )اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے ..
UrduPoint Social

ْسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن (کل )اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے

جمعرات اپریل 7:59 pm
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2017ء)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کل ( جمعہ ) کو اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کنگز کے اوپنر جمعہ کو اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہونگے جہاں سماعت کا طریق کار طے کیا جائے گا۔ شاہ زیب حسن پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ شاہ زیب حسن کی 27 اپریل کو اینٹی کرپشن یونٹ میں بھی پیشی ہو گی۔

(خبر جاری ہے)



خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

5px;">

تفتیشی حکام ان سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کرکٹ بورڈ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف شواہد، گواہوں کے بیانات اور واٹس ایپ پیغامات ٹربیونل کو فراہم کر چکا ہے۔ دونوں کرکٹر اپنے جوابات پانچ مئی تک جمع کرانے کے پابند ہیں۔ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت 19 مئی سے ہو گی۔ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار محمد عرفان پر دس لاکھ جرمانہ اور ایک سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں