ملکی کرکٹ، ٹیم کیلئے سچائی، دیانت اور بے لوث کھیل پر یونس خان کو یونیک خان کا نام ..
UrduPoint Social

ملکی کرکٹ، ٹیم کیلئے سچائی، دیانت اور بے لوث کھیل پر یونس خان کو یونیک خان کا نام دینا چاہیے، شعیب اختر

جمعہ اپریل 10:00 am
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ، ٹیم کیلئے سچائی، دیانت اور بے لوث کھیل پر میرے نزدیک یونس خان کو یونیک خان کا نام دینا چاہیے۔

(خبر جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سابق فاسٹ بائولر نے کہا کہ یونس خان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، یونس خان نے ہمیشہ شاندار کھیل پیش کر کے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا اور ہم سب کو ان کے کارناموں پر فخر ہے۔

انہوں نے یونس خان کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ عظیم بلے باز کو ایک بے لوث شخصیت اور اچھے اخلاق پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اچھا کھیل پیش کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کریں۔

مزید خبریں