انگلش پریمیئر لیگ میں کل چار میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 21 اپریل 2017 11:12

لندن ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) انگلش پریمیئر لیگ میں کل ہفتہ کو چار میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے، اس سلسلے میں پہلا میچ برونمائوتھ کا مقابلہ میڈلز برگ سے ہوگا، دوسرا میچ ہل سٹی کو واٹفرڈ کا سامنا ہوگا، تیسرا میچ میں سوانسیا سٹی اور سٹاک سٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 11:12:20