یونس خان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ،ْ شعیب اختر

ْعظیم بلے باز کو ایک بے لوث شخصیت اور اچھے اخلاق پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ْ فاسٹ بائولر

جمعہ 21 اپریل 2017 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ یونس خان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق سابق فاسٹ بائولر نے کہا کہ یونس خان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، یونس خان نے ہمیشہ شاندار کھیل پیش کر کے انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا اور ہم سب کو ان کے کارناموں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونس خان کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ عظیم بلے باز کو ایک بے لوث شخصیت اور اچھے اخلاق پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اچھا کھیل پیش کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کریں۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 13:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :