آسٹریلیا انڈر 19 نے چوتھے ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

جمعہ 21 اپریل 2017 13:15

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) آسٹریلیا انڈر 19 نے چوتھے ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ،ْ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے (کل) اتوار کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ،ْجیہان ڈینیئل 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

زاک ایونز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا انڈر 19 نے ہدف 45.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹن وا نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ لیون ملاڈے 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ نپن رانسیکا اور ویرا سنگھے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ،ْزاک ایونز کو مرد میدان قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچوں اور آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 13:15:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :