سرینا ولیمزرواں برس بچے کی ماں بن جائیں گی

جمعہ 21 اپریل 2017 13:15

سرینا ولیمزرواں برس بچے کی ماں بن جائیں گی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)سپر اسٹار ٹینس پلیئر سرینا ولیمزرواں برس بچے کی ماں بن جائیں گی۔سپر اسٹار ٹینس پلیئر سرینا ولیمز نے ایک روز قبل اسنیپ چیٹ پر عندیہ دیا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں تاہم بعد میں انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی، اب ان کی ترجمان کیلی بش نووک نے کہا کہ میں بڑی خوشی کے ساتھ اس بات کی تصدیق کررہی ہوں کہ سرینا ماں بننے والی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں ریڈٹ کے شریک بانی الیکسز اوہانین سے منگنی کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 13:15:40