ڈی ویلیئرز اور ہاشم آملہ سمیت 8 سٹارز جنوبی افریقن کھلاڑیوں کا سی ایس اے ٹی 20 لیگ میں شرکت کا اعلان

جمعہ 21 اپریل 2017 22:05

ڈی ویلیئرز اور ہاشم آملہ سمیت 8 سٹارز جنوبی افریقن کھلاڑیوں کا سی ایس اے ٹی 20 لیگ میں شرکت کا اعلان
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) اے بی ڈی ویلیئرز اور ہاشم آملہ سمیت 8 سٹارز جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے رواں برس کے آخر میں شیڈول نئی ملکی ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے معاہدے کر لئے، اس سے قبل گزشتہ ہفتے آٹھ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی لیگ میں شرکت کا اعلان کر چکے ہیں جن میں کرس گیل، کیون پیٹرسن، برینڈن میک کولم، ڈیوائن براوو، لاستھ مالنگا، این مورگن، کیرن پولارڈ اور جیسن روئے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ سائوتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے معاہدے کرنے والے سٹارز مقامی کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ویلیئرز، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی، جے پی ڈومینی، ڈیوڈ ملر، کاگیسوربادا اور عمران طاہر شامل ہیں، ہر مقامی مارکیو کھلاڑی اپنے شہر کی فرنچائز جس سے وہ تعلق رکھتا ہو یا جس شہر سے اس کے مضبوط تعلقات ہوں کی نمائندگی کرے گا۔ سی ایس اے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کے مطابق سٹارز ملکی کھلاڑیوں کی سلیکشن خوش آئند ہے اور اب شائقین کو اپنے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل دیکھنے کا موقع ملے گا، ہر فرنچائز ایک مقامی اور ایک انٹرنیشنل سٹار کھلاڑی کو منتخب کرنے کی اہل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 22:05:54