شرٹ کے تحفے پر آفریدی کا کوہلی کے نام پیغام

بہترین الوداعی تحفے پر میں آپ کا اور پوری ہندوستانی ٹیم کا شکرگزار ہوں، امید ہے ہماری جلد ملاقات ہوگی ، شاہد آ فریدی

جمعہ 21 اپریل 2017 22:53

شرٹ کے تحفے پر آفریدی کا کوہلی کے نام پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تحفہ پیش کرکے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے پر ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آل راؤنڈر نے کہا کہ بہترین الوداعی تحفے پر میں آپ کا اور پوری ہندوستانی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہو گی۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے ریٹائر ہونے والے پاکستان کے سابق کپتان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرٹ تحفتاً پیش کی تھی جس پر ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط موجود تھے۔۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 22:53:45