لوکیش راہول انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

جمعہ 21 اپریل 2017 22:53

لوکیش راہول انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) بھارتی اوپنر لوکیش راہول انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔لوکیش راہول بائیں کندھے میں تکلیف کے سبب چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے پائیں گے، انہیں یہ انجری فروری میں آسٹریلیا سے پونے ٹیسٹ کے دوران پیش آئی تھی۔

(جاری ہے)

لوکیش راہول اسی وجہ سے آئی پی ایل میں بھی شریک نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میری آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کا امکان بہت کم ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی انجری سے نجات میں عمومی طور پر 2 سے 3 ماہ لگتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 22:53:47