جرمن فٹبال ٹیم پر حملے کا محرک دہشت گردی نہیں ’لالچ‘ تھا،پولیس

پولیس کمانڈوز نے جمعے کو روسی نژاد 28 سالہ جرمن باشندے سرگیج ڈبلیوکو حراست میں لیا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:26

جرمن فٹبال ٹیم پر حملے کا محرک دہشت گردی نہیں ’لالچ‘ تھا،پولیس
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) جرمن پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بورسیا ڈورٹمنڈ کی فٹبال ٹیم کی بس پر ہونے والے حملے کا محرک دہشت گردی کے بجائے’لا لچ‘ تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کمانڈوز نے جمعے کو روسی نڑاد 28 سالہ جرمن باشندے سرگیج ڈبلیوکو حراست میں لیا ہے، پراسیکیوٹرزکا کہنا ہے کہ اسے حملے کی وجہ سے فٹبال ٹیم کے شیئرزمیں آنے والے اتارچڑھاؤ سے مالی فائدہ اٹھانے کی امید تھی جب کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری اسٹٹ گارٹ کے جنوب مشرق میں واقع ٹیوبیگن سے عمل میں آئی۔حکام نے مشتبہ شخص پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فٹبال ٹیم بس پر حملہ کیا تھا اور اس پر اقدام قتل کا الزام ہے جب کہ 3 مشتبہ افراد کیخلاف حکام کو کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:26:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :