MENU Open Sub Menu

مصبا ح الحق گزشتہ 69سال میں ٹیم کی قیادت کرنےوالے معمر ترین کپتان بن گئے

مصبا ح الحق گزشتہ 69سال میں ٹیم کی قیادت کرنےوالے معمر ترین کپتان بن ..
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل ۔2017ئ)قومی ٹیسٹ کپتان مصبا ح الحق گزشتہ 69سال میں ٹیم کی قیادت کرنے والے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں۔ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا ٹیسٹ میں ٹاس کے لیے میدان میں اترے تو وہ گزشتہ 69سال میں کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے معمر ترین کپتان بن گئے ، ان سے قبل 1948ءمیں برطانیہ کے سر گیبی ایلن نے45سال اور245دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کنگسٹن ،جمیکا کے مقام پر ہی کپتانی کررکھی ہے۔

مصباح الحق 42سال اور328دن کی عمر میں قیادت کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ دنیا کے 5ویں معمر ترین کپتان بھی بن گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 21:13:44

Your Thoughts and Comments