پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان باہمی ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل ہو گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 21:20

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان باہمی ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل ہو گئی
جمیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 1958ء میں کھیلا گیا تھا اور 59 برس بعد دونوں کے درمیان 50 ٹیسٹ مکمل ہوئے۔

(جاری ہے)

اب تک کھیلے گئے 49 میچز میں گرین شرٹس کا کالی آندھی کے خلاف پلڑا بھاری ہے، پاکستان نے 18 اور ویسٹ انڈیز نے 16 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ دونوں کے درمیان 15 میچز ڈرا ہوئے۔

پاکستانی ٹیم اب تک ویسٹ انڈین سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، گرین شرٹس نے ویسٹ انڈین سرزمین پر 7 ٹیسٹ سیریز کھیلی جن میں سے میزبان ٹیم 4 میں فتح یاب رہی جبکہ تین سیریز برابر رہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ا ب تک 16 سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں دونوں ٹیموں کی جیت کا تناسب ففٹی ففٹی ہے، دونوں نے پانچ، پانچ ٹیسٹ سیریز جیت رکھی ہیں جبکہ چھ سیریز ڈرا ہوئیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 21:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :