پہلا ٹیسٹ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بائولر محمد عباس نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، ویسٹ انڈیز نے شمرون ہٹمیئر اور وشال سنگھ کو پہلی مرتبہ فائنل الیون کا حصہ بنایا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:50

پہلا ٹیسٹ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
کنگسٹن / جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیوکیا جبکہ ویسٹ انڈیز نے شمرون ہٹمیئر اور وشال سنگھ کو پہلی مرتبہ فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ میں اور یونس خان اپنی کھیل پر توجہ مرکوز کریں گے۔قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی قیادت جیسن ہولڈر کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں بریتھ ویٹ، پاول، ہیٹمیئر، ہوپ، سنگھ، ڈوورچ، چیس، بشو، جوشیپ اور گبریل شامل ہیں۔واضح رہے دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :