محمد عباس کم ترین گیندوں پر پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے والے دوسرے تیز ترین ملکی باﺅلر

جمعہ 21 اپریل 2017 23:21

محمد عباس کم ترین گیندوں پر پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے والے دوسرے تیز ترین ملکی باﺅلر
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل ۔2017ئ) فاسٹ باﺅلر محمد عباس کم ترین گیندوں پر اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

27سالہ محمدعباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری ہی گیند پر ویسٹ انڈین اوپنر کریگ براتھویٹ کو یونس خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کر ا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کے لیے سابق لیگ سپنر انتخاب عالم 1959ءمیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ ان کے علاوہ احسان عادل نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی تیسری ، شاہد نذیر نے چوتھی ، محمد سمیع نے 5ویں اور فضل اکبر نے چھٹی گیند پر پہلی وکٹ حاصل کی تھی ۔


وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:21:47