یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان

دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کو اٹلیٹکومیڈرڈ اور یووینٹس کو مناکو کا چیلنج درپیش ہو گا

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:13

یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کو اٹلیٹکومیڈرڈ اور یووینٹس کو مناکو کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، ریال میڈرڈ، اٹلیٹکومیڈرڈ ، یووینٹس اور مناکو نے شاندار کھیل کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، ریال میڈرڈ اور اٹلیٹکومیڈرڈ جبکہ یووینٹس اور مناکو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیمی فائنلز کے فرسٹ لیگ میچز 2 اور 3 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیکنڈ لیگ میچز اس سے اگلے ہفتے ہوں گے۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 جون کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ ۔
وقت اشاعت : 22/04/2017 - 21:13:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :