آسٹریلیا ویمن ٹیم کی فاسٹ بالر رینی فیرل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:44

آسٹریلیا ویمن ٹیم کی فاسٹ بالر رینی فیرل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) آسٹریلیا ویمن ٹیم کی فاسٹ بالر رینی فیرل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ فیرل ڈومیسٹک کرکٹ بھی جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

فیرل نے 2007ئ میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں 44 ون ڈے، 54 ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

فیرل نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ورلڈکپ سے قبل ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی کا یہ صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی جاری رکھیں گی۔ ۔
وقت اشاعت : 22/04/2017 - 22:44:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :