جمیکا ٹیسٹ ، محمد عامر نے 17سالہ پرانی تاریخ بدل دی

اتوار 23 اپریل 2017 15:02

جمیکا ٹیسٹ ، محمد عامر نے 17سالہ پرانی تاریخ بدل دی
کنگسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل ۔2017ئ) فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روز 11.3 اوورزکے کھیل میں گرنے والی دونوں وکٹیں حاصل کرکے اننگزمیں 5وکٹیں مکمل کرکے 17 سال بعد کیربیئن سرزمین پر اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کرنےوالے پہلے ملکی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد عامر سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مئی2000ءمیں یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا ،انہوں نے اینٹیگا ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں مجموعی طور پر 11وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

محمد عامر اب فضل محمود،عمران خان،وقاریونس اور وسیم اکرم کے بعد ویسٹ انڈین سرزمین پر اننگزمیں 5 وکٹیں لینے والے5ویں ملکی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں،عمران خان نے کیریبیئن سرزمین پر یہ کارنامہ3 ، وسیم اکرم نے2 جبکہ وقاریونس اور فضل محمود نے1،1 بار سرانجام دے رکھا ہے ۔

وقت اشاعت : 23/04/2017 - 15:02:30