محمد عامر نے 7سال میں کسی بھی ملکی تیز گیند باز کی جانب سے بہترین باﺅلنگ کرڈالی

اتوار 23 اپریل 2017 21:09

محمد عامر نے 7سال میں کسی بھی ملکی تیز گیند باز کی جانب سے بہترین باﺅلنگ کرڈالی
کنگسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل ۔2017ئ) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے 7سال میں کسی بھی پاکستانی تیز گیند باز کی جانب سے بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

24سالہ محمد عامر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز شینن گیبریئل کو بولڈ کرکے اننگز میں اپنی چھٹی وکٹ حاصل کی جس کے لیے انہیں 44رنز کی مار برداشت کرنی پڑی ،یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اور گزشتہ 7سال میں کسی بھی پاکستانی فاسٹ باﺅلر کی جانب سے عمدہ ترین باﺅلنگ فگرز تھے ۔ اس سے قبل جنوری 2010ءمیں محمد آصف نے آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں 41رنز دے کر 6شکار کیے تھے ۔

وقت اشاعت : 23/04/2017 - 21:09:38