دس ہزارٹیسٹ رنز بنانے پر یونس خان کو وزیر اعظم ،عمران خان کے مبارکباد کے پیغامات

پیر 24 اپریل 2017 12:28

دس ہزارٹیسٹ رنز بنانے پر یونس خان کو وزیر اعظم ،عمران خان کے مبارکباد کے پیغامات
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل ۔2017ئ) ٹیسٹ میچزمیں 10ہزاررن مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے پر یونس خان کو وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہد آفریدی نے مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے یونس خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی شاندار کامیابی پر فخرہے، ریکارڈ بناناپاکستانی کرکٹرزکے ٹیلنٹ اورسخت محنتی ہونے کا عملی نمونہ ہے۔

چیئر مین تحریک انصاف اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ یونس خان یہ اعزازحاصل کرنےوالے منفرد پاکستانی ہیں، ان میں ہمت، حوصلہ اور صلاحیت ہے، انہوں نے کوالٹی باﺅلنگ اورمشکل کنڈیشنزمیں کامیابی حاصل کی۔ایک اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے یونس خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ 10 ہزار رن مکمل کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے، امید ہے کہ الوداعی سیریز آپ کے لیے بہت اچھی ہوگی۔

(جاری ہے)



وقت اشاعت : 24/04/2017 - 12:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :