سید منظور علی پرسوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے

پیر 24 اپریل 2017 13:02

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن سید منظور علی پرسوں26 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے، سید منظور علی نے کہا کہ میری کامیابیوں میں جن کھیلوں کے آرگنائزرز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور کھلاڑیوں نے جو میرے ساتھ تعاون کیا ہے اس کیلئے میں دل کی اتھا گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، منظور علی نے روانگی سے قبل پوری قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران میرے سے کوئی دیدہ دانستہ غلطی ہوگئی ہو تو میں معافی کا طلبگار ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راضی کرکے ہی اپنی دنیا اور آخرت بہتر بناسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :