یونس خان کا 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلانیلام کرنیکا اعلان

پیر 24 اپریل 2017 12:40

یونس خان کا 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلانیلام کرنیکا اعلان
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل ۔2017ئ)ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد یونس خان نے اپنا بلا نیلام کر کے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سٹار بلے باز نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اب میں اپنا بلا نیلام کروں گا اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ ٹی سی ایف پاک نامی این جی او کو عطیہ کروں گا۔واضح رہے کہ یونس خان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا بھی سوچ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 12:40:24