یہ میرے ساتھ پورے پاکستان کی کامیابی ہے، یونس خان

پیر 24 اپریل 2017 13:10

یہ میرے ساتھ پورے پاکستان کی کامیابی ہے، یونس خان
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل ۔2017ئ)ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے یونس خان نے کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان کی ہی نہیں، پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

یونس خان نے ایک خصوصی وڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے اس کارنامے کا سہرا ان کی فیملی کے ساتھ ساتھ آنجہانی کوچ باب وولمر کو بھی جاتا ہے، فینز، سپورٹرز اور دوستوں کا ہمیشہ ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ یونس خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیائے کرکٹ کے تیرہویں کھلاڑی بن گئے۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:10:53