مودی کی جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد

پیر 24 اپریل 2017 13:24

مودی کی جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل ۔2017ئ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کو فیلڈنگ کی نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز نے اپنی بیٹی کا نام ”انڈیا “ رکھا اور گزشتہ روز انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پدرانہ شفقت سے بھرا پیغام جاری کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹر کا سہار ا لیکر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کے نام جاری پیغام میں کہا کہ ” انڈیا“ کو ”انڈیا“ سے سالگرہ کی مبارکباد۔“

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:24:38