کھلاڑی امن کا سفیر ہوتا ہے اور ان کا کسی سیاست سے تعلق نہیں ہونا چاہئے،سلیم چوہدری

کھلاڑی ڈسپلن کی پابندی کریں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، صدر اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن

پیر 24 اپریل 2017 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے کہا ہے کہ کھلاڑی ڈسپلن کی پابندی کریں ورانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے ہمراہ مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کھیل ہمیں ڈسپلن کی پابندی سیکھاتا ہے اور قومی وسماجی ہم آہنگی کیلئے بہت اہم ہے جو کہ امن کے پھیلائو اور ملکی ترقی کے لیے مثبت کرداراداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کا سفیر ہوتا ہے اور ان کا کسی سیاست سے تعلق نہیں ہونا چاہئے،سلیم چوہدری نے کہا کہ جیت ہار کھیل کا ایک حصہ ہے کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میںہر وقت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم فٹ بال کلب کا صدر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا بھی صدر ہوں اور میرا فرض بنتا ہے کہ تمام کلبوں کو یکساںنظر سے دیکھوں اور سب کو ساتھ لے کر چلوں ، اگر میری کلب قائداعظم کے سیکرٹری چوہدری غلام رسول اور چار کھلاڑیوں ناصر، رانا ساجد، فرحان اور وسیم نے گذشتہ دنوں ہماکلب اور قائداعظم کلب کے درمیان میچ میئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈسپلن کی پابندی نہیں کی تھی تو ان کو معطل کر دیا گیا ہے،ایک اور سوال کے جواب میں سلیم چوہدری نے کہا کہ میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا واحد پہلا صدر ہوں جس کو تمام کلبوں کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر ووٹ دے کر منتخب کیا ، انہوں نے کہا کہ میری ٹیم کے ساتھی بہت محنتی ہیں اور دن رات اسلام آباد میں فٹ بال کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور ایک سال میںیہ چھٹامیئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں اسلام آباد کی 41 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس کے سیمی فائنل مقابلے 29 اپریل کو جبکہ فائنل 30 اپریل کو جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:19:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :