حاملہ سرینا ولیمز کے لیے نسلی تعصب پر مبنی الفاظ کا استعمال،سابق رومانیئن ٹینس پلیئر للی نیسٹیس کیخلاف آئی ٹی ایف تحقیقات شروع

پیر 24 اپریل 2017 14:19

حاملہ سرینا ولیمز کے لیے نسلی تعصب پر مبنی الفاظ کا استعمال،سابق رومانیئن ٹینس پلیئر للی نیسٹیس کیخلاف آئی ٹی ایف تحقیقات شروع
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) سرینا ولیمز کے حاملہ ہونے پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کے الزام میں سابق رومانیئن ٹینس پلیئر للی نیسٹیس کیخلاف آئی ٹی ایف تحقیقات ہورہی ہیں۔للی نیسٹیس سردست رومانیہ کی فیڈریشن کپ ٹیم کے کپتان ہیں انہوں نے برطانیہ کیخلاف ہفتے سے شروع ہونے والی ٹائی کی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ سرینا ولیمز کے بچے کا رنگ کیسا ہوگا، کیا وہ چاکلیٹ ملے دودھ کی طرح ہوگا، اس پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سخت ایکشن لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانیہ سے فیڈریشن کپ سیمی فائنل ٹائی کے ابتدائی دن انگلش اسٹار جوہانا کونٹا اور میزبان کپتان اینی کیوتھووانگ کو مغلظات بکنے پر انہیں ٹینس کورٹ سے زبردستی باہر نکال دیاگیا، آئی ٹی ایف نے ان پر قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے، جوہانا کونٹا کو میچ کے دوران انہوں نے مغلظات بکیں جس کی انہوں نے شکایت چیئرامپائر سے کیں، عمررسیدہ کپتان کو حکام نے ٹینس کورٹ سے باہر جانے کو کہا لیکن وہ جب اپنی جگہ سے نہیں ہلے تو پھر7 سیکیورٹی گارڈز نے پکڑکر انہیں وینیو سے باہر پہنچادیا، کونٹا اس تمام صورتحال پر آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے سورانا کیخلاف میچ مکمل کرنے سے بھی انکار کیا، 10 منٹ تک میچ معطل کیا گیا اور پھر کونٹا نے دوبارہ واپس آکر 2-6 اور 3-6 سے فتح پالی۔

نط
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:19:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :