نواز کلب نے والی بال انٹر کلب ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 24 اپریل 2017 14:21

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) نواز کلب نے عابد کلب کو شکست دے کر والی بال انٹر کلب ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گیم کے تعاون سے مردان سپورٹس کمپلیکس میں والی بال انٹر کلب ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں مردان کے تمام رجسٹرڈ کلبوں نے شرکت کی۔ فائنل میچ عابد کلب گڑھی کپورہ اور نواز کلب شہباز گڑھی کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا، سخت مقابلے کے بعد نواز کلب نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی آصف خان ڈسٹرکٹ ممبر اور سپورٹس مانٹیرنگ کمیٹی چیئرمین ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منور خان، اور ڈسٹرکٹ ممبر( مردان خاص) علی گوہر بھی موجود تھے آصف خان نے خصوصی کھلاڑیوں میں ٹرفیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:21:56