مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رافیل نڈال 10ویں بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

پیر 24 اپریل 2017 14:57

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ،رافیل نڈال 10ویں بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
مونٹی کارلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ اسپین کے رافیل نڈال نے جیت لیا۔ 14 گرینڈ سلیم ٹائٹل ونر ایک ہی ماسٹرز ٹائٹل دسویں مرتبہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرزٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں 14 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہولڈر نے ہم وطن البرٹ راموس کوصرف 66 منٹ میں 4 گیمز ڈراپ کرکے ٹھکانے لگادیا۔

نڈال کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔گذشتہ برس فٹنس مسائل سے دوچار رافیل نڈال نے مونٹی کارلوماسٹرز میں شاندارکم بیک کیا اور وہ ایک ہی ماسٹرز ٹورنامنٹ 10 مرتبہ جیتنے والے پہلے ٹینس اسٹار بنے۔ اگلے چند ہفتوں میں وہ بارسلونا اور پیرس میں بھی 10 فتوحات مکمل کرکے منفرد ہیٹ ٹرک کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:57:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :