کرکٹ میچ کے نتیجے پر لگائی گئی شرط نے 12سالہ بچے کی جان لے لی

پیر 24 اپریل 2017 16:26

کرکٹ میچ کے نتیجے پر لگائی گئی شرط نے 12سالہ بچے کی جان لے لی
کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل ۔2017ئ) بھارت میں کرکٹ میچ کے نتیجے پر لگائی گئی شرط نے ایک 12سالہ بچے کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی ڈسٹرکٹ ہاﺅرا میں کرکٹ میچ کے نتیجے پر 250روپے کی شرط لگا کر ہارنے والے12سالہ ملزم نے اپنے دوست کی جان لے لی۔مقتول کے والد کنہیا پسون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے اپنے دوست کے ساتھ ایک میچ کے نتیجے پر250روپے کی شرط لگائی اور شرط جیتے پررقم کا مطالبہ کیا تاہم قاتل نے رقم دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

مقتول کے والد کے مطابق اس کے بعد قاتل اس کے بیٹے کو ایک باغ میں لے گیا اور پہلے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے سر پر اینٹ دے ماری اور وہ وہیں جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کے والد کا مزید کہنا تھا کہ قاتل نے ان کے بیٹے کی لاش قریبی جنگل میں لے جاکر جھاڑیو ں کی مدد سے چھپا نے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکا م رہا،مجھے بیٹا تو واپس نہیں مل سکتا لیکن قاتل کو سزا ضرور ملنی چاہیئے ۔مقامی پولیس افسر کے مطابق ملزم اور اس کے ایک ساتھی سے قریبی تھانے میں پوچھ گچھ کی گئی جہاں اس کے ساتھی نے سب کچھ بتا دیا ۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 16:26:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :