سری لنکا کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

پیر 24 اپریل 2017 16:57

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) سری لنکا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو فٹنس مسائل سے نجات کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ چمارا کپوگیدرا اور نوان پردیپ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اینجلو میتھیوز ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، نیروشن ڈکویلا، کوسال پریرا، کوسال مینڈس، چمارا کپوگیدرا، اسیلا گونارتنے، دنیش چندیمل، لاستھ مالنگا، سرنگا لکمل، نوان پردیپ، نوان کلاسیکرا، تھیسارا پریرا، لکشن سنڈکان اور پرسانہ شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 16:57:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :