آسٹریلیا نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹیو سمتھ کینگروز کی قیادت کریں گے

پیر 24 اپریل 2017 18:21

آسٹریلیا نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹیو سمتھ کینگروز کی قیادت کریں گے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل سلیکٹر ٹریور ہونز کے مطابق انہوں نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کے باعث بائولنگ اوربیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں بہترین آپشنز میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 15 رکنی سکواڈ کی قیادت سٹیو سمتھ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، پیٹ کومنز، ایرون فنچ، جون ہیسٹنگز، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئسس ہینرکس، کرس لین، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس، میتھیو ویڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل سلیکٹر ٹریور ہونز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہترین اور متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کے باعث بائولنگ اوربیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں بہترین آپشنز میسر ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم اس وقت بہت ہی اچھی پوزیشن میں ہیں کیونکہ سلیکشن کیلئے بڑی تعداد میں بہترین کھلاڑی موجود تھے، اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم کا انتخاب انتہائی مشکل تھا جبکہ بہت سے ایسے اچھے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکا۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 18:21:48