سری لنکا اور نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا

انجیلو میتھیوز لنکن ٹیم کے کپتان مقرر، لیستھ مالنگا،چماراکپوگیدیر کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے کیویزسکواڈ میں 5اسپشلسٹ بیٹسمین، 4فاسٹ بولرز،3 آل رائونڈرز، 2 اسپنرز اور ایک وکٹ کیپر شامل

پیر 24 اپریل 2017 19:06

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا
کولمبو/کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء سکواڈز کا اعلان کردیا ، سری لنکن ٹیم میں لیستھ مالنگا،انجیلو میتھیوز سمیت دیگرتجربہ کارکھلاڑیوںکی واپسی ہوئی ہیںجبکہ کیویز سکواڈ میں دنیاکی دوسری تیز ترین ون ڈے سنچری کے مالک کورے اینڈرسن کی واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیویز اور لنکن کر کٹ بورڈز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کیلئے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے،سری لنکن سکواڈ میں لیستھ مالنگا،چماراکپوگیدیرا اور انجلیومیتھیوز کی واپسی ہوئی ہے جو چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کیلئے سری لنکن اسکواڈ میںانجیلومیتھیوز (کپتان)اٴْپل تھارنگا،کوسل پریرا،چماراکپوگیدیرا،دینش چندی مل،لیستھ مالنگا،نیروشن ڈِک والا،کوسل مینڈس،اسیلا گنارتنے،سرنگا لکمل،نوان پرادیپ،نوان کولاسکیرا،تھیساراپریرا،لکشن سنڈاکن اور سیکوجے پراسنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کیوی سلیکٹرزنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کورے اینڈرسن کے علاوہ فاسٹ بولر مچل مک کلینگھن اورایڈم ملنے کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ۔کیوی سلیکٹرزنے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے اسکواڈ میں پانچ اسپشلسٹ بیٹسمین، چار فاسٹ بولرز،تین سیمنگ آل رائونڈرز، دو اسپنرز اور ایک اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کوشامل کرکے اسکواڈ متوازن بنانے کی کوشش کی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی اسکواڈ میںکین ولیمسن(کپتان)،مارٹن گپٹل،جیتن پٹیل،کورے اینڈرسن،راس ٹیلر،لیوک رونچی(وکٹ کیپر)،ٹرینٹ بولٹ،مچل مک کلینگھن،مچل سنٹنر،نیل بروم،ایڈم ملن،ٹم سائوتھی،کولن ڈی گرینڈہوم،جمی نیشم اوت ٹوم لیتھم شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 19:06:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :