نریندر مودی کی سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد

بھارتی وزیر اعظم نے جونٹی رہوڈز کی''انڈیا ''نامی بیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ انڈیا‘‘ کو ’’انڈیا‘‘ سے سالگرہ کی مبارکباد

پیر 24 اپریل 2017 19:16

نریندر مودی کی سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کو فیلڈنگ کی نئی جہتوں سے متعارف کروانے والے سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز نے اپنی بیٹی کا نام ’’انڈیا ‘‘ رکھا اور گزشتہ روز انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پدرانہ شفقت سے بھرا پیغام جاری کیا۔ کہا کہ ’’ انڈیا‘‘ کو ’’انڈیا‘‘ سے سالگرہ کی مبارکباد۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 19:16:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :