آل کراچی غلام محمد و حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کورنگی بلوچ نے بلوچ محمڈن لیاری وک شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

پیر 24 اپریل 2017 19:16

آل کراچی غلام محمد و حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل لائن اپ مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ملیر سعود آباد پر جاری آل کراچی غلام محمدو حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی منزل کی جانب رواں دواں سیمی معرکے کی لائن اپ مکمل گزشتہ روز کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں کورنگی چمپئن ،کورنگی بلوچ نے نہایت خوبصورت کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم بلوچ محمڈن لیاری کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

کورنگی بلوچ کی جانب سے پہلے ہاف میں شبیر اور دوسرے ہاف میں عبدالرحمن نے گول اسکور کئے جبکہ بلوچ محمڈن لیاری کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکی ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی شوکت علی اُجن سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزر امیر محمد خان و دیگر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر آرگنائز امیر محمد خان ،سرپرست ضمیر السلام ،کوارڈینٹر ایم اے خالد ،سیکریٹری ڈی ایف اے ملیر شاہد تاج ،ظفر طور کے علاوہ سیگر ارکان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائز امیر محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل24اپریل کو دلبود محمڈن اور کورنگی بولچ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 25اپریل کو اعظم اسپورٹس ڈر روڈ اور ماری پور بلوچ کے مابین کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 29اپریل کو کھیلا جائیگا ،کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل میچ میںریفریز کے فرائض محمد فاروق ،خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب اور محمد ابراہیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد نصیر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 19:16:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :