کوئٹہ: آغاشوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

افتتاح چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نے کیا، پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کاانعقاد2018کیورلڈ بلائنڈ کپ کی تیاریوں کاحصہ ہے، سید سلطان شاہ

پیر 24 اپریل 2017 23:53

کوئٹہ: آغاشوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) کوئٹہ میں پہلے آغاشوکت علی میموریل قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاا آغازہوگیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کیزیراہتمام کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ آغاشوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نے کیا۔قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیرہی ہیں جن میں کراچی،پشاور،اسلام آباد،بہاولپوراورکوئٹہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ کوئٹہ اور کراچی کی ٹیموں کیدرمیان کھیلاجارہاہے، ٹورنامنٹ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں ۔قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 29اپریل تک جاری رہیگا،چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد2018کیورلڈ بلائنڈ کپ کی تیاریوں کاحصہ ہے۔ٹورنامنٹ سے تیس کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے جن کی مزید تربیت کی جائے گی اوران ہی میں سے حتمی قومی ٹیم کااعلان کیاجائیگا۔۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 23:53:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :