ظہیر خان نے اداکارہ سگاریکا گھاتگے کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کردیا

پیر 24 اپریل 2017 22:35

ظہیر خان نے اداکارہ سگاریکا گھاتگے کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کردیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل ۔2017ئ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر ظہیر خان نے بالی ووڈ اداکارہ سگاریکا گھاتگے کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی کپتانی کرنے والے 38سالہ ظہیر خان نے اپنی منگنی کا اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 30سالہ سگاریکا گھاتکے کی منگنی کی انگوٹھی دکھاتی ایک تصویر شیئر کرکے نیچے لکھا کہ ” کبھی اپنی بیوی کی مرضی پر اعتراض نہ کرو کیوں کہ تم بھی ان میں سے ایک ہو،عمر بھر کے ساتھی“۔

ظہیر خان اب تک 95آئی پی ایل میچز میں 99شکار کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 22:35:05