کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے مزید 20رنز درکار

منگل 25 اپریل 2017 22:05

کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے مزید 20رنز درکار
جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل ۔2017ئ)جمیکا ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 152رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لیے 32رنز کا ہدف مل گیا ہے ۔کنگسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے میچ کے آخری روز 93رنز 4وکٹوں پر اننگز کا دوبارہ شروع کی تو محمد عامر نے 9کے انفرادی سکور پر وشا ل سنگھ کو بولڈ کردیا ، محمد عباس نے یونس خان کی مدد سے دوندرا بشو کی اننگز کا خاتمہ کیا اور اسی اوور میں ڈاﺅرچ کو بھی ایل بی ڈبلیو کردیا، کپتا ن جیسن ہولڈ ر کی اننگز کا خاتمہ وہاب ریاض کے ہاتھوں ہوا اور یاسر شاہ نے جوزف اور پھر گیبریئل کو ایک ہی اوور میں آﺅٹ کرکے ویسٹ انڈیز کی اننگز کی بساط 152رنز پر سمیٹ دی ۔

پاکستان کے لیے دوسری اننگز کے ہیرو یاسر شاہ رہے جنہوں نے 6شکار کیے ، محمد عباس 2جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ، ایک شکار کیا ۔

(جاری ہے)

دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو انھیں پاکستان کی 121 رنز کی برتری کا سامنا تھا۔لیگ سپنر یاسر شاہ نے کریگ بریتھویٹ کو 22 کے سکور پر آﺅٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلادی جس کے بعد کیرن پاول اور ہیٹمیر کے درمیان 50 رنز کی شراکت ہوئی تاہم یاسر شاہ نے انکی شراکت کو ختم کردی،شیمرون ہیٹمیر20 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، شے ہوپ کو 84 کے سکور پر آﺅٹ کرکے یاسر نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلادی،چوتھے روز کے اختتامی لمحات میں 49 رنز بنا کر پاکستان کے لیے مشکل نظر آنے والے بلے باز کو یاسر شاہ نے آﺅٹ کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط بنالی،چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 93 رنز بنا لیے تھے اور انھیں پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 28 رنز درکار ہیں۔

قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 201 رنز چار کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق اور مصباح الحق وکٹ پر موجود تھے،دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کی طرح محتاط انداز اپنایا اور سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے بتدریج سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن اسد شفیق 22 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، نائب کپتان سرفراز احمد کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تیزی سے سکور کرنا شروع کیا،مصباح اور سرفراز نے 88 رنز کی شراکت قائم کی جس میں سرفراز کے 54 رنز شامل تھے جن کی وکٹیں دویندرا بشو نے بکھیر دیں،محمد عامر 11، وہاب ریاض نو اور یاسر شاہ آٹھ رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔

مصباح الحق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ صرف ایک رن کی فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرپائے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عباس ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرئیل اور جوزف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں محمد عامر کی بہترین باﺅلنگ کی بدولت 286 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 22:05:09