یاسر شاہ نے جمیکا میں کسی بھی سپنر کی جانب سے اننگ میں بہترین باﺅلنگ کر ڈالی

منگل 25 اپریل 2017 23:23

یاسر شاہ نے جمیکا میں کسی بھی سپنر کی جانب سے اننگ میں بہترین باﺅلنگ کر ڈالی
جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل ۔2017ئ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے سبائنا پارک ، جمیکا پر 87 برس کے دوران کھیلے گئے میچز میں کسی بھی سپنر کی جانب سے اننگز میں بہترین باﺅلنگ کا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

30سالہ یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 63رنز دے کر 6شکارکیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے 11سال قبل سابق بھارتی لیگ سپنر انیل کمبلے کی جانب سے بنایا گیا بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔انیل کمبلے نے 2006ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا میں ہی کھیلے گئے مقابلے میں 78رنز دے کر 6شکار کیے تھے ۔
وقت اشاعت : 25/04/2017 - 23:23:06