وکٹ سازگار ہو تو2 لیگ سپنرز کھلا سکتے ہیں :مصباح الحق

بدھ 26 اپریل 2017 00:15

وکٹ سازگار ہو تو2 لیگ سپنرز کھلا سکتے ہیں :مصباح الحق
جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل ۔2017ئ)ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے دن وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد کررہی تھی اس لیے3 فاسٹ باﺅلر کھلائے کیونکہ ہمیں اندازہ تھا کہ پانچویں دن وکٹ آسان نہیں ہوگی،اگر اگلے ٹیسٹ میچز میں وکٹ سازگار نظر آئے تو شاداب کو بھی کھلا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد مصباح الحق کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر اور یاسر شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہماری کارکردگی گزشتہ 6 ٹیسٹ میں اچھی نہیں تھی لیکن اب میں ٹیم کی بہترین پرفارمنس سے مطمئن ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز انجوائے کررہا ہوں۔

شاداب خان اور یاسر شاہ کو ایک ساتھ کھلانے کے سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر اگلے ٹیسٹ میچز میں وکٹ سازگار نظر آئی تو شاداب کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل اچھے کلر آرہے ہیں اس لیے داڑھی کالی کی ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 00:15:53