مہران کلب کی ٹیم اسلام آباد میئر فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 26 اپریل 2017 11:14

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد میئر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے اکبرکلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، مہران کلب کے اشفاق نے میچ میں تین گولز کے ساتھ اپنی شاندار ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں وقفے تک مہران کلب کو اکبر کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید پانچ گول کرکے مقابلہ 6-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے اشفاق نے میچ میں تین گولز کے ساتھ اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ مرتضیٰ نے دو اور صمد نے ایک گول کیا، اکبرکلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، مہران کلب کے سیکرٹری محمد اسلم گنڈہ پور نے کامیابی حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 11:14:24