ْسید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں گلیکٹیکوس اور مورگاہ کلب کی ٹیموں کی کامیابی

بدھ 26 اپریل 2017 11:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء)راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں گلیکٹیکوس کلب اور مورگاہ کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی، میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گلیکٹیکوس کلب نے نشتر اکیڈمی کلب کو 3-0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک گلیکٹیکوس کلب کو نشتر اکیڈمی کلب کے خلاف1-0 گول کی برتری حاصل تھی، گلیکٹیکوس کلب نے دوسرے ہاف میں مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی طرف سے عدنان نے دو اور کاکا نے ایک گول کیا، دوسرے میچ میں مڈفیلڈ کلب نے مورگاہ کو 7-6 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 11:14:26