کرپشن کے الزامات پرڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا معطل ،تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ‘ ذرائع

بدھ 26 اپریل 2017 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) کرپشن کے الزامات پرڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو عہدے سے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معطلی کے احکامات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو مو صول ہو گئے ہیں جس نے ڈی جی اسپورٹس بورڈ کو اس سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ کے خلاف کرپشن کی شکایات کے باعث انہیں معطل کیا گیااور ان کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:07:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :