انوشکا شرما نے کوہلی کو داڑھی منڈوانے سے روک دیا

بدھ 26 اپریل 2017 12:02

انوشکا شرما نے کوہلی کو داڑھی منڈوانے سے روک دیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2017ئ) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے بوائے فرینڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو داڑھی منڈوانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپنر روندر جدیجا کے بعد روہت شرما اور ہردیک پانڈیا نے داڑھی رکھ کر نیا روپ اپنایا تھا مگر موسم گرما کی آمد پر انہوںنے نئے تجربات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور روہت شرما نے نیا سٹائل اپنا بھی لیا تاہم ویرات کوہلی نے اس مہم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ داڑھی صاف کرنے کا قطعی ارادہ نہیں رکھتے جبکہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ویرات کوہلی کے اس فیصلے کی تائید کی ۔

انوشکا شرما نے کوہلی کو داڑھی منڈوانے سے روک دیا
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:02:10