ایشین سکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ کرنے کی ساز ش،پاکستان کا چیمپئن شپ بھارت کی بجائے کہیں اور کرانے کا مطالبہ

بدھ 26 اپریل 2017 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان کو ایشین سکواش چیمپئن شپ سے آؤٹ کرنے کی بھارتی ساز ش سامنے آ گئی ، پاکستان نے چیمپئن شپ کو بھارتی کی بجائے کہیں اور کرانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پاکستان دشمنی میں اتنا آگے بڑھ چکاہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کے بعد اس نے پاکستان کو سکواش چیمپئن شپ سے نکلوانے کی ساز ش بھی تیار کرلی ۔

پاکستان نے چیمپئن شپ کو بھارت کی بجائے کسی اور ملک کرانے کیلئے عالمی اور ایشین سکواش فیڈریشنز کو خطوط ارسال کردیئے ہیں اور خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویزوں کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کو 17 مارچ کو درخواست دی تھی مگر بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کئے۔خط میں لکھا گیا کہ پاکستان کی چیمپئن شپ میں عدم شرکت پر فیڈریشن اپنی اہمیت کھو بیٹھے گا۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:59:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :