مصباح الحق نے بطور کپتان ٹیسٹ فتوحات کی سلور جوبلی مکمل کرلی

بدھ 26 اپریل 2017 12:59

مصباح الحق نے بطور کپتان ٹیسٹ فتوحات کی سلور جوبلی مکمل کرلی
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) مصباح الحق نے بطور کپتان ٹیسٹ فتوحات کی سلور جوبلی مکمل کرلی۔ جاوید میانداد دوسرے اور عمران خان تیسرے نمبرپر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں سات وکٹوں سے کامیابی ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح الحق کی بطور کپتان پچیسویں فتح تھی۔ مصباح الحق نے 54 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کے فرائض نبھائے۔ 25 میچ جیتے اور 18 میں ان کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

11 میچ ہار جیت کے نتیجے کے بغیر ختم ہوئے۔ ان کی کامیابی کا تناسب 46.29 فیصد ہے۔دوسرے نمبر پر جاوید میانداد نے 34 میچوں میں پاکستان کو لیڈ کیا۔ 14 میں کامیابی اور 6 میں ناکامی کا منہ دیکھا۔عمران خان نے جن 48 میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ان میں سے 14 جیتے، 8 ہارے اور 26 بغیر کسی نتیجے پر اختتام پذیر ہوئے۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر وسیم اکرم ہیں جنہوں نے 25 میں سے 12 جیتے اور 8 ہارے، جبکہ 5 میچ ڈرا رہے۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:59:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :