اسلام آباد کلب نے ترامڑی کلب کو شکست دے کر اسلام آباد میئرفٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 26 اپریل 2017 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) اسلام آباد کلب نے ترامڑی کلب کو 6-5پنلٹی ککس سے ہرا کر اسلام آباد میئرفٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اوردونوں ٹیموں نے دوسرے ہاف میں ایک، ایک گول کرکے مقابلہ مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر کھیلا، دوسرے ہاف کی17 ویں منٹ میںترامڑی کلب کی جانب سے فرنکلن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 24 ویں منٹ میں اسلام آباد کلب کے حارث نے گول کرکے 1-1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا،میچ کے مہمان خصوصی سکندر نقی تھے اورمہمان خصوصی کا اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے دونوں ٹیموں تعارف کروایا، ٹورنامنٹ کا چوتھاکوارٹر فائنل میچ (آج) جمعرات کو شام چاربجے ہماکلب اور سی ڈی اے کلب کی ٹیموں کے درمیان ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اپریل کو جبکہ فائنل 30 اپریل کو جناح سٹیڈیم میں فلڈلائٹس میں کھیلا جائے گا،فائنل میچ کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات مریم ارنگزیب ہونگے جو کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی،
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 13:00:22